منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

جنرل زبیرمحمود حیات کا دورہ تاجکستان، سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے تاجکستان کا دورہ کیا اور تاجک صدر سمیت اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیرمحمود حیات سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے تاجک صدر، وزیر خارجہ وزیردفاع، سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی کونسل سے ملاقاتیں کیں جس میں سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تاجک قیادت نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا دورہ اٹلی

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 22 مئی کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیرمحمود حیات نے ڈیفنس جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرزمیں اپنے ہم منصب چیف آف اٹالین ڈیفنس اسٹاف جنرل کلاڈیو سے ملاقات کی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اس موقع پرچیف آف اٹالین ڈیفنس جنرل اسٹاف جنرل کلاڈیو نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی علاقائی امن واستحکام کے لیے کوششیں قابل تحسین ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں