جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

افغانستان سے تاجکستان پر ڈرون حملہ، 3 چینی شہری ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان سے ہونے والے ڈرون حملے میں تاجکستان میں 3 چینی شہری ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں نے نجی کمپنی کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔

غیرملکی اور چینی میڈیا پر سامنے آنے والی خبروں کے مطابق افغانستان سے آئے حملہ آوروں نے ڈرون کے ذریعے نجی کمپنی کے کیمپ کو نشانہ بنایا جس میں تین چینی باشندے ہلاک ہوئے، اس واقعے کے بعد تاجکستان نے افغانستان سے حملے کو دہشتگردی قرار دیدیا ہے۔

چینی میڈیا نے بتایا کہ تاجکستان حکومت نے افغان طالبان رجیم سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ چین نے تاجکستان پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

تاجک وزارت خارجہ نے کہا کہ ملک کے جنوب میں یہ حملہ ہوا ہے، بیان میں بتایا گیا کہ یہ حملہ، آتشیں اسلحہ اور دستی بموں سے لدے ڈرون سے کیا گیا، جس میں چینی شہریت کے تین ملازمین اپنی جان سے گئے۔

خیال رہے کہ تاجکستان کے افغانستان میں طالبان کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں اور حالیہ مہینوں میں کئی سرحدی جھڑپیں ہوئیں ہیں، چین نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

انتہا پسند گروہوں کے عسکریت پسند تاجکستان اور افغانستان کے پہاڑی سرحدی علاقے میں سرگرم ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان تقریباً 1,350 کلومیٹر (840 میل) پر پھیلا ہوا ہے۔

افغانستان سے حملے پر تاجکستان کا شدید ردعمل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں