افغانستان سے حملے پر تاجکستان کا شدید ردعمل، برادر اسلامی ملکوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، حملہ آوروں نے نجی کمپنی کیمپ کو نشانہ بنایا۔
تاجک وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ افغانستان سے حملے میں تاجکستان میں 3 چینی شہری ہلاک ہوئے، افغانستان سے آئے حملہ آوروں نے ڈرون کے ذریعے نجی کمپنی کے کیمپ کو نشانہ بنایا، افغانستان سے حملے میں اسلحہ اور گرینیڈ سے لیس ڈرون استعمال ہوئے۔
تاجکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ تاجکستان کے ضلع ختلان میں چینی کمپنی ’’شوہین ایس ایم‘‘ کے کیمپ پر ڈرون حملہ ہوا۔
افغان طالبان رجیم کیخلاف تاجکستان نے اپنا ردعمل کئی اسلامی ملکوں میں بھی جاری کیا، کویت، اردن، لبنان، عراق اور عمان میں تاجک سفارتخانے نے اس واقعے پر مذمتی بیان جاری کیا۔
تاجکستان کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں، افغان طالبان رجیم سے دہشتگردوں کیخلاف مؤثر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ افغان طالبان سرحدی تحفظ یقینی بنائیں، دہشت گرد گروہوں کو روکا جائے، افغانستان سے حملہ خطے میں امن بگاڑنے کی کوششیں ہیں، شدید مذمت کرتے ہیں۔
افغانستان سے حملے میں تاجکستان میں 3 چینی شہری ہلاک، چینی میڈیا


