ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

صحت کا خیال رکھیں اور مکمل آرام کریں، وزیراعظم کا صدر کو مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس کا شکار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خیریت دریافت کی اور مفید مشورے بھی دیے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کورونا میں مبتلا صدر مملکت سے حال احوال پوچھا، اس دوران عمران خان نے کورونا آئسولیشن کا تجربہ شیئر کیا اور آرام کا مشورہ بھی دیا۔

وزیراعظم نے عارف علوی سے کہا صحت کا خیال رکھیں، سوپ پئیں اور نیند پوری کریں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی کورونا میں مبتلا

خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مہلک وائرس کا شکار ہوئے۔ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا تھا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اللہ تمام کورونامتاثرین پر رحم کرے۔

صدر عارف علوی نے لکھا تھا کہ کوروناویکسین کی ایک ڈوز لے چکا ہوں اور ویکسین کی دوسری ڈوز چند ہفتوں میں لگے گی۔ انہوں نے دعا بھی لکھی کہ اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں