تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کرونا وائرس سے بچنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ طبی ماہرین نے بتادیا

کراچی: ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس اور دیگر بیماریوں سے بچنا ہے تو قوت مدافعت کو بڑھانا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انسان کی قوت مدافعت مضبوط ہو تو وہ کئی طرح کی بیماریوں سے لڑ سکتا ہے، کرونا وائرس سے بچنے کے لیے شہریوں کو قوت مدافعت کو بڑھانا ہوگا۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ قدرتی طور پر جراثیم سے لڑنے کی صلاحیت کا مدافعتی نظام ہمیں بیماریوں، انفیکشن اور مختلف اقسام کے وائرس سے بچنے میں مدد دیتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کوشش کریں دہی، پالک، لہسن، مچھلی، انڈا، پنیر، ادرک، لیموں، شہد اور کلونجی وغیرہ کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مدافعتی نظام کو تندرست اور توانا رکھنے کے لیے پروٹین سے بھرپور غذا کے ساتھ وقت پر سونا، نیند کا پورا ہونا اور آدھا گھنٹہ ورزش کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک لگانا ضروری ہے یا نہیں؟ اہم وضاحت

علاوہ ازیں کولمبیا کی یونیورسٹی آف برٹش کے کلینیکل ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مائیکل کری نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کورونا وائرس پر قابو پانے کا بہترین حل حفظانِ صحت کی مشق (پریکٹس گڈ ہائجین) کرنا ہے۔

ڈاکٹر مائیکل کری نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے منہ کو ماسک کے ذریعے ڈھانپ کر رکھیں، اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح باقاعدگی سے دھوئیں اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن نے لوگوں کو یہ ہدایت کی ہے کہ اپنے ہاتھوں کو کم سے کم 20 سیکنڈز تک دھوئیں، بغیر ہاتھ دھوئے آنکھ ،ناک اور منہ کو نہ چھوئیں۔

Comments

- Advertisement -