جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

مریم نواز تک خیالات پہنچانے کیلیے پورٹل قائم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (12 فروری 2026): پنجاب میں پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ مریم نواز تک خیالات پہنچانے کیلیے خصوصی پورٹل قائم کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب تک براہ راست تجاویز پہنچانے کیلیے منفرد پورٹل کا نام ’ٹاک ٹو سی ایم‘ ہے۔ مریم نواز نے پورٹل کا ڈیجیٹل آغاز کیا ہے۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ’ٹاک ٹو سی ایم‘ پورٹل کے بارے میں بریفنگ دی کہ اس میں 20 سال اور اس سے اوپر نوجوانوں کیلیے الگ الگ سیکشن یا انٹرفیز قائم ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر سے نوجوان سی ایم کے پروگرام اور پراجیکٹس کے متعلق آئیڈیاز اور خیالات کا اظہار کر سکیں گے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 2026 کو یوتھ کا سال قرار دیا ہے، ’ٹاک ٹو سی ایم‘ پنجاب کی تاریخ میں بننے والا اپنی نویت کا پہلا پورٹل ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ مریم نواز سے یوتھ پورٹل کے ذریعے براہ راست ابلاغ کر سکیں گے، نوجوان اس کے ذریعے وزیر اعلیٰ کے پروگرام اور پراجیکٹس پر اپنا فیڈ بیک یا تجاویز دے سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان پورٹل پر اپنا نام اور مختصر معلومات کے ساتھ آئیڈیاز بھی شیئر کر سکیں گے، 20 سال سے اوپر نوجوانوں کیلیے الگ انٹرفیز بنایا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں