The news is by your side.

Advertisement

ویڈیو بنانے پر خاتون سے موبائل چھیننا ٹریفک وارڈن کو مہنگا پڑگیا

لاہور : ویڈیو بنانے پر خاتون سے موبائل فون چھینے والے ٹریفک وارڈن کو سی پی او لاہور نے معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹریفک وارڈن کی جانب سے خاتون سے موبائل چھیننے کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر سی پی او لاہور نے سخت ایکشن لیتے ہوئے وارڈن کو سزا کے طور پر گھر بھیج دیا۔

سی پی او حماد عابد کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن شہزاد کا خاتون سے موبائل فون چھیننا غیر اخلاقی عمل ہے۔

وارڈنز نے موٹر سائیکل سوار کو بزرگ رکشہ ڈرائیور پر تشدد کرنے سے منع کیا تھا لیکن موٹر سائیکل منع کرنے کے باوجود رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا، جس پر موقع پر موجود خاتون نے ویڈیو بنانا چاہی تو وارڈن نے موبائل فون چھین لیا۔

سی پی اوحماد عابد نے کہا کہ موبائل چھیننا ناقابل معافی، مزید محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں