کورکمانڈرز نے سیالکوٹ واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ایسےعناصرکے خلاف زیروٹالرنس کا اعادہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت 245 ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں عالمی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
آرمی چیف نے سرحدوں پر سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاری تربیت اور ڈاکٹرائن کے جائزےکیلئے تربیتی عمل ضروری ہے۔
CCC presided by #COAS held @ GHQ. The participants reviewed global, regional & domestic security milieu. Expressing satisfaction over security measures along the borders, COAS emphasised on maintaining high vigil to guard against any threat. (1/4) pic.twitter.com/xDyhImVWGK
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 8, 2021
کورکمانڈرز نے سیالکوٹ واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ایسےعناصرکے خلاف زیروٹالرنس کا اعادہ کیا اور کانفرنس میں ملک سےانتہاپسندی اوردہشت گردی کےخاتمے کا عزم بھی کیا گیا۔
افغانستان کی صورتحال پر آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں استحکام سےخطےمیں استحکام آئے گا افغانستان میں انسانی المیےسےبچنےکےلیےعالمی تعاون کی ضرورت ہے۔