The news is by your side.

Advertisement

کسی کے چھوڑجانے سے ن لیگ پر فرق نہیں پڑے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کسی کے چھوڑ جانے سے ن لیگ پر فرق نہیں پڑے گا، کچھ لوگوں کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ پہلے ہی کیا جاچکا تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےپارٹی چھوڑنے والے قومی و صوبائی اسمبلی اراکین پر رد عمل دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک ایک حلقے میں3،3امیدوار موجود ہیں، پارٹی چھوٹے والے بعض ارکان نے مختلف مواقع پر ووٹ نہیں دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے بےوفائی کرنے والوں کی نشاندہی پہلے ہی کردی گئی تھی، کچھ لوگوں کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ پہلے ہی کیا جاچکا تھا کیونکہ پارٹی چھوڑنے والےمشکل وقت میں بھی ہمارےساتھ نہیں تھے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں لوگ شامل نہیں بلکہ  بھرتی ہو رہے ہیں، پارٹی میں شامل ہونے اور بھرتی ہونے میں فرق ہوتا ہے، ہمارے ارکان کو بھی خفیہ کالز کے مرحلے کا سامنا بھی کرنا پڑا، جن کاکردارداغ دارہے وہ بلیک میل ہورہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ن لیگ آئندہ الیکشن نہیں جیت سکے گی، شیخ رشید نےجیب میں 70ارکان کی لسٹ کا دعویٰ بھی کیاتھا، جو7حلقےخالی ہوئے ہیں ان امیدواروں کو ٹکٹ نہیں دے سکتے تھے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کا بحران شدت اختیار کرگیا، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے آٹھ ارکان مستعفی

خیال رہے مسلم لیگ (ن) کے 6 قومی اور 2 ارکان صوبائی اسمبلی نے مستعفی ہوکر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،مستعفی ہونے والوں میں طاہر اقبال، رانا محمد قاسم، باسط بخاری، سردار دریشک، چوہدری سمیع اللہ، سلیم اللہ چوہدری اور طاہر بشیر چیمہ شامل ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں