عمران خان، وزیر اعظم ووٹوں سے بنتا ہے لوٹوں سے نہیں، طلال چوہدری talal chaudhry
The news is by your side.

Advertisement

عمران خان، وزیر اعظم ووٹوں سے بنتا ہے لوٹوں سے نہیں، طلال چوہدری

جڑانوالہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹیاں بنانے سے لوگ ایم این اے یا ایم پی اے نہیں بنتے، عمران خان، وزیر اعظم ووٹوں سے بنتا ہے لوٹوں سے نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، طلال چوہدری نے کہا کہ عوام الزام لگانے اور پارٹیاں بدلنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے، مخالفین کی امیدیں اب بھی پوری نہیں ہوں گی۔

ہمارے ساتھ انصاف ہوگا مقدمات ختم ہوں گے، ہم پہلے بھی ڈٹ کر لڑے، حساب دینے کو تیار ہیں

طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہمارے ساتھ انصاف ہوگا مقدمات ختم ہوں گے، ہم پہلے بھی ڈٹ کر لڑے، حساب دینے کو تیار ہیں، گزشتہ پانچ سال کا حساب دینے کا وقت آگیا ہے، مخالفین کسی دوسرے طریقے سے ہمیں باہر کرنا چاہتے ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مذہبی جنونیت کا خاتمہ کریں گے ہم نے کسی پرالزام نہیں لگایا ، نوازشریف خلائی مخلوق کے خلاف لڑ رہے ہیں، ہم بلٹ کا جواب بیلٹ سے دیں گے

ان کا کہنا تھا کہ جس ملک کاوزیراعظم اوروزیرخارجہ بےمعنی بات پر نااہل کردیا جائے اور جس ملک کاوزیرداخلہ زخمی ہو اس ملک کےمستقبل پرسوال تو اٹھتےہیں، پاکستان کےعوام،سیاسی جماعتوں اورخلائی مخلوق کو سوچنا چاہیے، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو نااہل کیا گیا،کوئی کرپشن نہیں ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں