اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہناہے کہ کل اسمبلی کو ڈی چوک بنانے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ دربدرہونےپرکچھ لوگوں کواسمبلی کی اہمیت یادرآرہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کل اسمبلی کوڈی چوک بنانےکی کوشش کی گئی۔ ڈی چوک کوصاف کیااسمبلی کوبھی صاف کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ کچھ لوگوں کوسیاسی یتیم ہونےپراسمبلی کی اہمیت یاد آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کےخلاف کیس بہت سادہ ہے۔
مزید پڑھیں:قومی اسمبلی کا اجلاس: اسپیکر کا گھیراؤ، پی ٹی آئی نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں
طلال چوہدری کا مزید کہناتھاکہ دوسرے کونااہل کرانےکی کوشش کرنے والےخود نااہل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثبوتوں کا دعویٰ کرنےوالےآج پاناماکیس سےبھاگ رہےہیں۔
مزید پڑھیں:ہنگامہ آرائی کر کے اسمبلی کے تقدس کو پامال کیا گیا، مریم اورنگزیب
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگ زیب وزیر مملکت نے تحریک انصاف کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنتے ہوئے کہاتھاکہ ایک پارٹی کا کام ہرجگہ ہنگامہ آرائی کرنا ہے،سپریم کورٹ ہو یا پارلیمنٹ یہ پارٹی ہر کارروائی کو روکنا چاہتی ہے۔