پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیاسی فورسز کی جانب سے خلا ہے: طلال چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (18 اگست 2026): وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیاسی فورسز کی جانب سے خلا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بات کی گئی ہے، ایوان میں امن و امان کی صورتحال پر بحث کیلیے وزارت داخلہ تیار ہے، اپوزیشن اراکین سکیورٹی بریفنگ کے دوران واک آؤٹ کر جاتے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت کی سب سے پہلی ترجیح امن و امان کی صورتحال یقینی بنانا ہے، قومی ایکشن پلان پر سیاست کے بجائے متفقہ طور پر عملدرآمد کرنا ہوگا، قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد وفاق اور صوبوں نے مل کر کرنا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیاسی فورسز کی جانب سے خلا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی سے صوبائیت کی بنیاد پر قومی شناختی کارڈ منسوخ نہیں کیا جا رہا، افغانستان کے کئی شہریوں کے غیر قانونی طور پر شناختی کارڈز بنائے گئے، نادرا کے کئی اہلکار اس حوالے سے قانونی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں سے پاکستان کو پاک کریں گے، افغانستان کے شہریوں نے کئی ممالک میں پاکستانی پاسپورٹ سرنڈر کیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں