ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کے کیس کا عبوری حکم نامہ جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے کیس کا عبوری حکم نامہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ عبوری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری نے بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، جوابدہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو منظور کیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سے غیر حاضری کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بیان کی گئی، جوابدہ آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج ہیں جس میں امیدوار کے نااہل ہونے کی سزا بھی شامل ہے، جوابدہ این اے 96 فیصل آباد سے کامیاب امیدوار ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جوابدہ کا نوٹیفکیشن مزید احکامات تک جاری نہ کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں