پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

طلحہ انجم نے منگنی کر لی، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے ریپر طلحہ انجم کی منگنی کی خبر باضابطہ طور پر سامنے آگئی ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

طلحہ انجم، جن کے بارے میں طویل عرصے سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ میڈیکل ایستھیٹیشن اور انفلوئنسر زوئیہ کریم کے ساتھ تعلق میں ہیں، انہوں نے اتوار 8 فروری کو کراچی میں ایک نجی تقریب کے دوران ان سے منگنی کر لی۔

اس موقع پر طلحہ انجم نے سیاہ اور گرے رنگ کا تھری پیس سوٹ اور لیوینڈر رنگ کی ٹائی پہنی تھی، جبکہ زوئیہ کریم لیوینڈر رنگ کی ساڑھی اور سادہ جیولری میں نظر آئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @yomoloko_zindagi

تقریب میں ‘ینگ اسٹنرز’ کے معروف ریپر طلحہ یونس نے بھی شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں طلحہ انجم کو اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ اپنے حالیہ گانے ‘ہوا آنے دے’ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس خبر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ طلحہ انجم کی منگنی 2026 میں ان کے لیے سب سے حیران کن خبر تھی، جبکہ دیگر مداحوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں اس وقت شروع ہوئی تھیں جب زوئیہ نے طلحہ کی سالگرہ پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر ان کے کمنٹس اور بات چیت سے مداحوں نے ان کی قربت کا اندازہ لگایا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Ahmed Khan (@_.ahmadkhan)

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں