شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار طلحہٰ چہور نے ’رتبہ‘ میں اپنے کردار ہادی کے بارے میں کچھ انکشافات کیے ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’رتبہ‘ میں طلحہٰ چہور پولیس افسر ’ہادی‘ کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں حبا بخاری، مہوش حیات، زاہد احمد ودیگر شامل ہیں۔
مداحوں کی جانب سے ’ہادی‘ کے کردار کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
طلحہ چہور نے اس ڈرامے اور اپنے کردار سے متعلق کچھ ایسے حقائق بیان کر رہے ہیں جو اب تک لوگوں کی نظروں سے اوجھل تھے، ناظرین ہادی کے کردار میں آنے والی تبدیلیوں اور اس کے اپنی سچی محبت سے دور ہوتے جانے کے انداز پر حیران ہیں۔
اداکار نے انکشاف کیا کہ ہادی ایک حقیقی کردار ہے اور یہ کہانی اسی کی زندگی پر مبنی ہے، اگرچہ وہ اس حقیقی شخص کی شناخت ظاہر نہیں کریں گے لیکن ’رتبہ‘ کا ایک سچی کہانی پر مبنی ہونا ہی وہ وجہ تھی جس نے انہیں اس ڈرامے کی طرف راغب کیا۔
اداکار نے ہادی کے ایک ’گرے‘ یعنی خاکستری کردار ہونے پر بھی بات کی وہ نہ تو مکمل ہیرو ہے اور نہ ہی ولن وہ ایک حقیقی انسان ہے جس کے اعمال کو کسی طور پر بھی درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسان ایسے ہی ہوتے ہیں اور ان کی خامیوں کو ٹیلی ویژن پر دکھایا جانا چاہیے یہی وجہ ہے کہ وہ اس کردار کو اسکرین پر پیش کرنے کا موقع ملنے پر بے حد خوش ہیں۔
طلحہٰ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ماہ نور کی موجودگی کے باوجود ہادی کا ’شیلی‘ کی جانب مائل ہونا سراسر غلط ہے۔


