بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

ٹینس: پاکستانی کھلاڑی طلحہ وحید کا گنیز ورلڈ ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کے سینئر ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ کامیاب سروسز کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا، جس پر انہیں عالمی سطح پر باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی سینیئر ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید ایک منٹ میں 59 کامیاب ٹینس سروسز کرنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مستحق قرار پائے، اس کارنامے کے ذریعے انہوں نے 2019 سے قائم 42 سروسز کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ ریکارڈ انہوں نے 8 نومبر 2024 کو لاہور میں قائم کیا، جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے انہیں سرٹیفکیٹ لندن میں منعقدہ تقریب میں دے دیا گیا۔

اس کامیابی پر طلحہ وحید نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ پاکستانی کھیلوں، خصوصاً سینئر ایتھلیٹس کی صلاحیتوں کا بھی ثبوت ہے۔ انہوں نے اپنے کوچ، پاکستان ٹینس فیڈریشن اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔

صرف 9 سال میں ’’150‘‘ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والا پہلا پاکستانی

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے اس کامیابی کو پاکستان میں ٹینس کے لیے باعثِ فخر اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں