تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

طالبان نے افغانستان کے تیسرے بڑے شہر لشکرگاہ پر بھی قبضہ کرلیا

کابل : افغانستان کے حالات مزید بدترین ہوتے جارہے ہیں، افغان طالبان نے افغانستان کے تیسرے بڑے شہر لشکر گاہ پر بھی قبضہ قائم کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان سے غیرملکی فورسز کے نکلتے ہی افغان طالبان کی مسلسل پیش قدمی جاری ہے، اب تک درجنوں علاقے افغان طالبان کے کنٹرول میں آچکے ہیں۔

طالبان نے افغانستان کے اہم صوبوں پر قبضے کا دعویٰ بھی کردیا ہے، طالبان نے صوبے قندھار ، ہلمند، ہرات اور بغدیس کا کنٹرول حاصل کرلیا۔

ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سیاسی اور فوجی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، امریکا نے دو دہائیوں تک سیاسی، فوجی اور مالی پروپیگنڈا کیا جو آج تباہی کے دہانے پر ہے۔

ترجمان طالبان نے کہا کہ دو دہائیوں تک طالبان کے خلاف زہر پھیلانے کے بعد بھی افغان عوام آج طالبان کے ساتھ ہیں، عالمی برادری کو افغانستان کے حقائق سمجھنے ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -