بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

طالبان نے افغانستان بینک کا قائم مقام گورنر مقرر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

طالبان نے حاجی محمد ادریس کو افغانستان کے مرکزی بینک کا قائم مقام گورنر مقرر کر دیا۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ میں بتایا کہ حاجی محمد ادریس کو امارت اسلامیہ کی ‏قیادت نے سرکاری اداروں اور بینکنگ کے معاملات کو منظم کرنے اور لوگوں کے مسائل کے حل ‏کے لیے افغانستان بینک کا قائم مقام گورنر مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان تقریباً کابل سمیت ملک کے تمام حصوں پر قبضہ کرچکے ہیں ‏‏اور اس وقت ملا عبدالغنی برادر سمیت ان کی اعلیٰ قیادت افغان دارالحکومت میں موجود ہے اور ‏‏ملک میں حکومت بنانے کے حوالے سے غور و فکر کررہی ہے۔

غیریقینی کی صورتحال کے پیش نظر یورپی یونین، ایشیائی ترقیاتی بینک، اقوام متحدہ سمیت دیگر ‏عالمی و بین الاقوامی اداروں نے کام بند کر کے اپنے عملے کے بحفاظت انخلا کے لیے اقدامات ‏شروع کر دیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں غیر ‏یقینی صورت حال کے باعث اقوام متحدہ اپنے ہزاروں اہلکاروں اور شراکت داروں کی حفاظت کے ‏ساتھ ساتھ لاکھوں افغانوں کو اہم انسانی اور دیگر امداد کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں