تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

افغان صوبے غزنی میں طالبان کا حملہ، افسران سمیت 14 پولیس اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں طالبان کے حملوں میں افسران سمیت 14 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے غزنی میں طالبان کے حملوں میں افسران سمیت 14 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 12 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

غزنی صوبے کے ترجمان لطیفہ اکبری کے مطابق طالبان کی جانب سے ضلع غزنی کے اضلاع جگاتو، آرجستان، قراباغ اور ڈی یاک میں پولیس کی چیک پوسٹوں اور ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

غزنی کے صوبائی کونسل کے رکن حسن رضا یوسفی نے کہا ہے کہ ضلع ڈی یاک میں 7 پولیس ہلاک ہوئے ہیں جن میں ضلعی پولیس کے سربراہ اور ریزرو پولیس کے کمانڈر حاجی برکت بھی شامل ہیں دیگر 7 پولیس اہلکار ضلع جگاتو میں طالبان کے حملے کا نشانہ بنے۔

صوبائی ترجمان عارف نوری کے مطابق طالبان کے حملوں میں ضلع جگاتو اور ڈی یاک میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع ڈی یاک میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملے کے متعدد اہلکاروں کو یرغمال بھی بنالیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تین ماہ قبل بھی افغان دارالحکومت دھماکے سے گونج اُٹھا تھا، کابل کی مقامی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -