تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

طالبان کا 6 روز میں 9 ویں صوبائی دارالحکومت پر قبضے کا دعویٰ

کابل : افغان طالبان نے ملک کے مزید اضلاع پر اپنا قبضہ قائم کرلیا، طالبان نے چھ روز میں 9 ویں صوبائی دارالحکومت پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج اور اتحادی فورسز کا انخلا ہوتے ہی افغان طالبان نے ملک کے بیشتر علاقوں پر مسلح جدوجہد کے بعد قبضے کرنا شروع کردیا۔

اقتدار کی اس جنگ میں اب تک ہزاروں شہری بھی لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ حکومت اور افغان طالبان دونوں کی جانب سے مخالف گروہ کے سیکڑوں افراد کو ہلاک کرنے کے دعوے بھی کیے جارہے ہیں۔

افغان طالبان کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہے کہ صوبے بدخشاں اور بغلان کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے 6 روز میں 9 ویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ قائم کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

افغان طالبان نے شہر قندوز اور سرپل پر بھی قبضہ کرلیا
بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان نے صوبے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد پر قبضہ کرلیا ہے، افغانستان میں جاری کشیدہ صورتحال پر دوحہ میں آج پھر بیٹھک ہوگی۔

Comments

- Advertisement -