تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

”افغانستان میں جلد بڑی لڑکیاں اسکول جائیں گی“، طالبان کا اعلان

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے مستقبل قریب میں بڑی لڑکیوں کے اسکول جانے سے متعلق خوشخبری سنا دی ہے۔

وزیر داخلہ سرالج الدین حقانی نے امریکی نیوز چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا کہ افغانستان میں بڑی لڑکیاں جلد اسکول جائیں گی۔

انٹرویو میں سراج الدین حقانی نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم پر افغانستان میں کسی کو کوئی اعتراض نہیں، چھٹی جماعت تک لڑکیاں اسکول جا رہی ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بڑی جماعتوں کے حوالے سے آپ جلد اچھی خبر سنیں گے، بڑی لڑکیوں کی تعلیم جاری رکھنے کے حوالے سے میکنزم بنا رہے ہیں۔

انٹرویو میں امریکا کو دشمن سمجھنے سے متعلق سراج الدین حقانی نے کہا کہ طالبان اس وقت امریکا کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے لیکن امریکا کے رویے پر افغان عوام کو تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہم امریکا اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کے خواہشمند ہیں، اسی بنیاد پر ہم نے دوح میں معاہدہ کیا تھا، فی الحال ہم امریکا کو اپنے دشمن کے طور پر نہیں دیکھتے۔

Comments

- Advertisement -