تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کابل: ضلع سنگین کو طالبان سے آزاد کرانے کی جنگ جاری،50جنگجو ہلاک

کابل: افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ضلع سنگین کو طالبان سے آزاد کرانے کی جنگ جاری ہے، تازہ کارروائی میں مقامی طالبان کمانڈر سمیت پچاس طالبان شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کی مدد سے کی گئی فضائی کارروائیوں کے بعد افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین کے مرکز سے طالبان کو باہر دھکیل دیا ہے تاہم اب بھی ضلع سنگین کے کچھ علاقوں میں طالبان جنگجو سرکاری فورسز سے لڑائی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب افغان فورسز صوبہ ہلمند کے دیگر علاقوں میں بھی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

طالبان جنگجوؤں نے گزشتہ اتوار کو ہلمند کے اہم ضلع سنگین پر حملہ کر کے اہم مقامات پر قبضہ کرلیا تھا جب کہ بعض مقامات پر افغان سکیورٹی فورسز کو محاصرے میں بھی لے لیا تھا.

Comments

- Advertisement -