تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

افغان طالبان نے 5ہزار قیدیوں کی فہرست امریکا کو دے دی

دوحا : افغان طالبان نے 5ہزار قیدیوں کی فہرست امریکا کو دے دی، ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ شرط رکھی ہے افغان طالبان قیدیوں کوویران علاقےمیں حوالےکیاجائے۔
.
تفصیلات کے مطابق طالبان ترجمان سہیل شاہین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5ہزارافغان طالبان قیدیوں کی فہرست امریکا کودی ہے اور شرط رکھی ہے افغان طالبان قیدیوں کوویران علاقےمیں حوالےکیاجائے۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ رہائی کیلئےدئیے گئے ناموں کوطالبان کا وفد جیل میں چیک کرےگا۔

گذشتہ روز مریکا اور طالبان کے مابین تاریخی امن معاہدے کے تحت قیدیوں کی رہائی کے میکنزم پر اتفاق ہوا تھا اور کہا گیا تھا کہ معاہدے میں شامل قیدیوں کی رہائی سے متعلق شق پر جلد عملدرآمد شروع ہونے کا امکان ہے۔

معاہدے کےمطابق 10 مارچ کو طالبان قیدیوں کی رہائی ہونی ہے، 5 ہزار قیدیوں کو رہائی دی جائے گی جب کہ طالبان بھی ایک ہزار قیدی رہا کریں گے۔

مزید پڑھیں : امریکا اور طالبان قیدیوں کی رہائی پر تیار، میکنزم طے ہو گیا

غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ قیدیوں کی رہائی کےبعد معاہدے کی دوسری شق پر عمل ہو گا جس کے تحت امریکی فوجیوں کی واپسی کل سےشروع ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے 29فروری کو دوحہ میں طالبان اورامریکامیں معاہدے پردستخط ہوئے تھے ، معاہدے میں امریکی فوجیوں کے انخلا پراتفاق کیا گیا تھا۔

معاہدے کی روسے امریکا135روز میں تقریباً5ہزارفوجی نکالےگا جبکہ، دوسرے مرحلے میں افغانستان سے امریکی فوج کا مکمل انخلا طالبان کی جانب سے معاہدے کی پاسداری سے مشروط ہے۔

Comments

- Advertisement -