تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

طالبان کا سابقہ عہدیداروں سے برآمد ہونے والی رقم سے متعلق اہم فیصلہ

کابل : افغان طالبان نے سابق حکومتی عہدیداروں کے گھروں سے برآمد ہونے والے کروڑوں ڈالر اور سونا مرکزی بینک میں جمع کرا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے امارت اسلامیہ کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کےلیے سابق حکومتی عہدیداروں اور کرپٹ حکمرانوں کے گھروں اور دفاتر سے برآمد ہونے والی سونے کی اینٹیں سینٹرل بینک میں جمع کرائی ہے۔

طالبان کی جانب سے مرکزی بینک میں 1 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز بھی جمع کرائے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں بے گھر خاندانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، حالات کے پیش نظر طالبان نے شہریوں کو ایک ہزار تک بینک سے رقم نکالنے کی اجازت دے دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے سابق نائب صدر امر اللہ صالح سمیت سابقہ حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے اثاثے منجمد کر دئیے تھے۔

امراللہ صالح کے گھر سے لاکھوں ڈالرز اور سونے کی اینٹیں برآمد، طالبان نے ویڈیو جاری کر دی

سابق اعلیٰ ‏حکومتی عہدیداروں بشمول سابق نائب صدر امر اللہ صالح کے قریباً 12 ملین ڈالر سے زائد نقد اور سونا ضبط کیا تھا۔

طالبان نے سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کے گھر سے 6.5 ملین ڈالرز اور سونے کی 18 اینٹیں برآمد ہوئیں تھیں۔

Comments

- Advertisement -