ہلمند میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر طالبان کا قبضہ -
The news is by your side.

Advertisement

ہلمند میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر طالبان کا قبضہ

ہلمند : طالبان نے افغانستان کے صوبے ہلمند کے ضلع سنگین کے پولیس ہیڈکوارٹرز پر قبضہ کرلیا جبکہ صوبے کے کئی علاقوں میں طالبان اورسیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ۔

افغان میڈیا کے مطابق ہلمند میں افغان طالبان اورسیکورٹی فورسز میں جھڑپیں جاری ہیں ۔ ہلمند صوبے کے نائب گورنرمحمد جان کا کہنا ہے گذشتہ دو روز میں جھڑپوں کے دوران نوے سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ طالبان صوبے پرمکمل قبضہ کرسکتے ہیں، جسے چھڑانا مشکل ہوگا، نائب گورنرنے طالبان کیخلاف جھڑپوں میں وزیراعظم اشرف غنی سے مدد کی اپیل کی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں