اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

‏’طالبان نے 6 امریکی طیاروں کو روک رکھا ہے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

ری پبلکن رہنما میک کال نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے افغانستان میں 6 امریکی طیاروں کو روک رکھا ہے جس ‏میں 100 یا 200 نہیں بلکہ اس سے زائد افراد انخلا کے منتظر ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن میک کال نے یہ بات امریکی میڈیا سے گفتگو میں ‏کہی۔

انہوں نے افغانستان سے تاحال انخلا نہ کیے جانے والے امریکی شہریوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا ‏کہ امریکی دفترخارجہ کا یہ دعویٰ کہ افغانستان میں اب صرف 100 سے 200 امریکی شہری باقی ہیں بالکل ‏حقیقت کے منافی ہے۔

میک کال نے کہا کہ طالبان نے ملک کے شمای شہر مزارشریف کے ایئرپورٹ پر 6 امریکی طیاروں کو روک رکھا ہے ‏اور واشنگٹن کے طالبان کو تسلیم کیے جانے تک ان طیاروں کے ذریعے ملک سے انخلا کے منتظر افراد کو جانے ‏کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مزارشریف پر موجود 6 امریکی طیاروں کو امریکی وزارت خارجہ کی منظوری کے باوجود تاحال ‏پرواز کی اجازت نہیں مل سکی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں