اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

کراچی:اورنگی ٹاؤن سے دو خطرناک دہشت گرد گرفتار، اہم انکشافات متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس نے اورنگی ٹاؤن سے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔

CTD1

گرفتار شدگان میں نور ولی عرف طلحہ ولد عبدالرزاق اور نور خان ولد بخت میر شامل ہیں۔ دہشت گرد نور خان کراچی ائیر پورٹ کی حدود میں واقع منی چینجر میں سال 2008 کو ہونے والی 15 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ہے۔

مذکورہ ملزم دیگر ناجائز ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم طالبان کمانڈر بیت اللہ محسود کو فراہم کرتا تھا، ملزم اپنے دیگر نو ساتھیوں سمیت دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

علاوہ ازیں ملزم نور ولی عرف طلحہ کا تعلق تحریک طالبان کے سجنا گروپ سے ہے، ملزم وزیرستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلاتا ہے۔

ملزم کے دیگر ساتھی دبئی میں روپوش ہیں جن کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے رابطہ کیا جائے گا، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں