منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

قندھارمیں 10 پولیس اہلکاراپنے ساتھی کے ہاتھوں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

قندھار: افغانستان میں ایک پولیس اہلکار نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 10 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا، گزشتہ ہفتے پولیس اہلکاروں پر اپنے ہی ساتھی کا یہ دوسرا حملہ ہے۔

طالبان کے حامی اس پولیس اہلکار نے بعد ازاں اپنے ساتھیوں کا اسلحہ چرایا اورپولیس چوکی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

افغان پولیس حکام کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکارطالبان کا ساتھی تھا، پہلے اس نے اپنے ساتھیوں کو کوئی نشہ آور شے فراہم کی جس کے استعمال وہ سب ہوش وہواس سے بیگانہ ہوگئے اوراس کے بعد پولیس اہلکار نے اپنے ساتھیوں کو قتل کردیا۔

دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعے کا ایک اور رخ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ چوکی پرحملہ ان کے ساتھیوں نے کیا اورواقعے میں نو افراد مارے گئے۔

جنوری 17، کو افغان پولیس اہلکارنے ارزگان میں اپنے ہی چار ساتھیوں کو قتل کردیا تھا۔

+ posts

سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں