تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

طالبان نے ایک ہی دن میں ہیلی کاپٹر اڑانا سیکھ لیا، ویڈیو وائرل

کابل: افغانستان میں بیس سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے بعد اقتدار حاصل کرنے والے طالبان نے ایک ہی دن میں ہیلی کاپٹر اڑانا سیکھ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کے ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ طالبان نے اپنا جھنڈا باندھ کر ہیل کاپٹر اڑایا۔ افغان شہریوں نے ہیلی کاپٹر اڑانے کے مناظر چھتوں پر کھڑے ہوکر دیکھے۔

کئی افراد طالبان کے ہاتھوں اڑنے والے ہیلی کاپٹر کا سڑکوں سے نظارہ کیا۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ان مناظر کو ناقابل یقین قرار دیا، بہت سے لوگ دنگ رہ گئے۔

بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ ان مناظر پر یقین کرنا بہت مشکل ہے۔

علاوہ ازیں طالبان کی جانب سے تیارہ کردہ خصوصی بدری فورس 313 اور فتح فورس کے دستوں نے سڑکوں پر مارچ کیا۔ افغانستان کی سڑکوں پر طالبان کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔

خیال رہے کہ کابل ایئرپورٹ سمیت پورے افغانستان کا نظام طالبان کے ہاتھ میں آچکا ہے اور اب وہ ملک چلانے کے لیے حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -