اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

افغان صوبے بدخشان کے دارالحکومت کا میئر بم دھماکے میں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بدخشاں : افغانستان کے صوبے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد کا میئر مولوی حبیب الرحمان منصور بم دھماکے میں مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں طالبان کے میئر مولوی حبیب الرحمان منصور بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔

بی بی سی پشتو نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے میئر کی گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا، جو صوبائی گورنر ہاؤس کے قریب دھماکے سے پھٹ گیا۔

حادثے میں میئر کا ایک ساتھی شدید زخمی بھی ہوا تاہم ن نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے حملے کی ذمےداری قبول کرتے ہوئے بتایا فیض آباد میئر کی گاڑی کوصوبائی گورنرہاؤس کی عمارت کےقریب نشانہ بنایا۔

دوسری جانب افغان فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل سمیع سادات کی قیادت میں فعال تنظیم ‘افغان یونائیٹڈ فرنٹ’ نے بدخشاں ہی کے علاقے میں ایک اور بڑی کارروائی کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حملے کے نتیجے میں 11 طالبان جنگجو ہلاک جبکہ 3 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی کے دوران طالبان کا ایک ہیلی کاپٹر بھی مار گرایا گیا ہے۔

افغان صوبےبدخشان کےدارالحکومت کامیئربم دھماکےمیں ہلاک حبیب الرحمان منصورکی گاڑی میں بم نصب کیاگیاتھا،بی بی سی میئرفیض آبادکوگورنرہاؤس کےقریب نشانہ بنایا،ریزسٹنس فرنٹ افغان یونائیٹڈفرنٹ کابدخشاں میں ایک اورحملہ،11طالبان ہلاک یونائیٹڈفرنٹ نے3طالبان گرفتارکرلیے،ہیلی کاپٹربھی مارگ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں