The news is by your side.

Advertisement

کابل :‌ طالبان حکومت کی تقریب حلف برداری منسوخ

دوحہ : طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کابینہ کی تقریب حلف برداری منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ11 ستمبر کو طالبان کی عبوری کابینہ کی حلف برداری کی تقریب اب پلان کا حصہ نہیں ہے۔’

ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ پہلے پروگرام میں تھا کہ ہم حلف برداری کی تقریب رکھیں گے، اس کے لیے ضروری تھا کہ دوسرے ممالک سے وفد مدعو کیے جائیں جب کہ پروٹوکول کے انتظامات اور عوام کے لیے سروسز کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ نے فیصلہ کیا ہے کہ فوری طور پر وزراء کا اعلان کیا جائے کیوں کہ عبوری کابینہ کا اعلان ہوچکا لہذا اب تقریب منسوخ ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان نے 11 ستمبر کو امریکا پر ہونے والے حملوں کے 20 سال مکمل ہونے پر حلف برداری تقریب کا اعلان کیا تھا۔

قبل ازیں روس نے طالبان کی عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے 7 ستمبر 2021 کو عبوری حکومت کا اعلان کیا گیا تھا جس میں ملا محمد حسن اخوند کو افغانستان کا وزیراعظم جبکہ ملا عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی کو نائب وزرائے اعظم مقرر کیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں