کراچی : کراچی میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد مارے گئے۔ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے نو جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں قیام امن کے لئے قانون نافذ کرنے والے متحرک ہوگئے ۔ منگھوپیر کی اجتماع گاہ روڈ پر پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوگیا۔
دہشت گردوں کی جانب سے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ۔پولیس کی جوابی کارروائی اور فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گردمارے گئے۔
ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل اور دستی بم برآمد ہوئے، پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان عابد مچھڑ گروپ ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے لئے انعام کا اعلان کیا گیاہے، دوسری جانب رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے نو جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا، ساؤتھ پولیس نےبھی متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ۔گرفتار ملزمان میں آٹھ خواتین بھی شامل ہیں۔