تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

افغانستان کے بااثر رہنماؤں کا گروپ تشکیل، ناکامی پر طالبان کے خلاف مزاحمت کا اشارہ

کابل: افغانستان کے سیاسی رہنماؤں نے طالبان سے مذاکرات کے لیے گروپ تشکیل دے دیا۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان سےمذاکرات کے لیے افغان رہنماؤں نے ایک گروپ تشکیل دیا، جس میں وہ ارکان بھی شامل ہیں جو طالبان کے خلاف ماضی میں مزاحمت کرتے رہے ہیں، گروپ میں دوعلاقائی طاقتور شخصیات رشید دوستم اور عطامحمد نوربھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیاسی رہنما کا گروپ آنے والے ہفتوں میں افغانستان کی نئی حکومت کے ساتھ ملاقات کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: کابل ایئرپورٹ آپریشن؛ ’ترکی سب سے قابل بھروسہ ہے‘‏

یہ بھی پڑھیں:پنج شیر میں‌ جھڑپیں، طالبان کا علاقے کے کنٹرول کا دعویٰ

خبرایجنسی کو نامعلوم مقام سے انٹرویو دیتے ہوئے  بلخ صوبے کے سابق گورنر عطامحمد نور کے 27 سالہ صاحبزادے عطا نور نے کہا کہ ’ہم اجتماعی طور پر مذاکرات کو ترجیح دے رہے ہیں، یہ ضروری ہےکہ افغانستان کی پوری سیاسی برادری کو حکومت میں نمائندگی دی جائے‘۔

انہوں نے کاہ کہ ’ملک کے روایتی طاقتور دوبارہ میدان میں آرہے ہیں، مذاکرات کا ارادہ ضرور ہے مگر بات چیت میں ناکامی کا خدشہ بھی ہے اگر  ایسا ہوا تو ہمارا گروپ مسلح مزاحمت کرے گا‘۔

عطا نور نے کہا کہ ’ہم طالبان کے ساتھ مثبت گفتگو کے خواہش مند ہیں کیونکہ طالبان عوامی مزاحمت کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے‘۔

Comments

- Advertisement -