جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ پر طالبان کا ایک اور پروپیگنڈا بے نقاب

اشتہار

حیرت انگیز

چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ پر طالبان کا ایک اور پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے اپنی طرف کا گیٹ تباہ کرکے پاکستان کا حصہ ظاہر کرنے کی کوشش کی، ویڈیو میں پاکستان کی جانب سے موجود دوستی گیٹ مکمل ٹھیک حالت میں موجود ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان خارجی کل رات سے اپنے 100 سے زائد کارندوں کی ہلاکت پر حواس باختہ ہیں۔

افغان طالبان کی جھوٹے سوشل میڈیا پروپیگنڈے سے اپنی شکست، نقصان چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے، طالبان اس روش پر چل رہے ہیں جس پر بھارتی میڈیا چل رہا ہے۔

یہ پڑھیں: اسپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ خوارج کے حملے ناکام ، 15 سے 20 طالبان ہلاک

علاوہ ازیں سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قندھار اور کابل میں انتہائی مہارت سے افغان طالبان، خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

قابض افغان طالبان کی بٹالین ہیڈ کوارٹرز نمبر 4، 8 بٹالین، بارڈر بریگیڈ 5 کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، تباہ کیے گئے اہداف شہری آبادی سے الگ تھلگ تھے جو پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل میں فتنہ الہندوستان کے مرکز اور قیادت کو نشانہ بنایا گیا ہے، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں