جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

پاکستان میں دہشتگرد حملے براہ راست افغان سر زمین سے جڑے ہیں: امریکی جریدہ

اشتہار

حیرت انگیز

(3 فروری 2026): امریکی جریدے یوریشیا کے مطابق پاکستان میں دہشت گرد حملے براہِ راست افغان سر زمین سے جڑے ہیں۔

عالمی جریدے نے افغان طالبان رجیم کے ترقی، سلامتی اور کامیابی کے دعوؤں کی حقیقت بے نقاب کردی، امریکی جریدہ یوریشیا کے مطابق اقوام متحدہ کے مطابق طالبان کے دعوے قابل اعتماد نہیں ہے۔

امریکی جریدہ یوریشیا کے مطابق پاکستان میں دہشتگرد حملے براہ راست افغان سر زمین سے جڑے ہیں، امریکی جریدہ کا کہنا تھا افغانستان میں سرگرم 20 سے زائد دہشتگرد گروہ سلامتی امور کے دعووں کو بے نقاب کرنےکیلئےکافی ہیں۔

امریکی جریدہ نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے مطابق طالبان کے دعوؤں کے برعکس افغانستان کی معیشت بقا کی بنیاد پر چل رہی ہے، خواتین کی تعلیم پر پابندی ہے۔

امریکی جریدہ نے کہا افغانستان میں حکمرانی کے نام پر آمریت ہے، جہاں شفافیت، قانون اور عوامی نمائندگی کا تصور تک موجود نہیں، طالبان رجیم محض بے بنیاد دعوؤں کے ذریعے اقتدار کو طول دینے کیلئے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی جریدے یوریشیا ریویو نے سرحد پار دہشت گردی پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے افغان طالبان کو عالمی سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا، اس سے قبل اقوامِ متحدہ کی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ افغانستان میں القاعدہ، ٹی ٹی پی سمیت 20 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں