تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

افغان طالبان نے 20 قیدی رہا کر دیے

کابل: افغان طالبان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 20 قیدی رہا کرتے ہوئے انہیں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی آر سی آر) حکام کے حوالے کردیا۔

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغان حکومت کے مزید قیدیوں کی رہائی کا حتمی فیصلہ سینئر قیادت کرے گی البتہ ان بیس افراد کو جذبہ خیرسگالی کے تحت چھوڑا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان نے اتوار کی دوپہر تمام افراد کو قندھار میں ریڈکراس حکام کے حوالے کیا۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی جس میں قیدیوں کو بس میں سوار ہوتے دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: افغان طالبان نے 5ہزار قیدیوں کی فہرست امریکا کو دے دی

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہی کا کہنا تھا کہ اگر افغان حکومت ہمارے مزید قیدیوں کو رہائی دیتی ہے تو اس کے جواب میں ہم بھی اپنے پاس موجود قیدیوں کو رہا کرسکتے ہیں البتہ اس بات کا حتمی فیصلہ سینئر قیادت ہی کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ’ہمارے مذاکرات کے نکات میں اہم شرط پانچ ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی ہے جس پر جلد از جلد عمل درآمد ضروری ہے، ہمارے قیدیوں کی رہائی کے بعد مزید پیشرفت ہوگی اور معاہدے کے تحت افغانستان میں مستقل امن کے لیے سیاسی روڈ میپ تشکیل دیا جائے گا’۔

یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت نے 100 طالبان قیدیوں کو رہا کردیا

واضح رہے کہ قطر میں ہونے والے افغان امن معاہدے کے بعد افغان حکومت نے 8 اپریل کو چند طالبان قیدیوں کو رہا کیا۔ جن لوگوں کو رہائی دی گئی تھی اُن کے نام طالبان قیادت نے فراہم کیے تھے۔

Comments

- Advertisement -