تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

طالبان امریکا سے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کو تیار

دوحا : طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا سے افغان امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کوتیارہیں، مذاکرات وہیں سے شروع کئے جائیں جہاں ختم ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان ایک بار پھر امریکا سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا مؤقف ہے کہ امن مذاکرات دوبارہ وہیں سے شروع کئے جائیں جہاں ختم ہوئے تھے۔

غیرملکی خبرایجنسی سے گفتگومیں ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ دوحہ میں سینئرامریکی حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ باضابطہ امن مذاکرات جلدشروع کئے جائیں گے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کابل کا دورہ کیا تھا۔امریکی فوجیوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ امن بات چیت دوبارہ شروع کردی گئی ہے، وہ سیزفائرچاہتےہیں اورآمادہ بھی ہیں ۔

امریکی صدر نے بتایا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرر ہے ہیں لیکن ڈیل ہونے تک امریکی فوجی افغانستان میں رہیں گے۔

مزید پڑھیں : ٹرمپ کا افغانستان کا غیراعلانیہ دورہ، طالبان سے مذاکرات کی بحالی کا اعلان

دورے کے دوران ٹرمپ نے افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی ، جس میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور طالبان سے مذاکرات بھی زیرغور آئے جبکہ امریکی صدر نے خطے میں قیام امن پر زور دیا۔

یاد رہے افغانستان میں امن واستحکام کی خاطر امریکی صدر نے طالبان سے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا ، 24 نومبر کو غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دوبارہ مذاکرات کا ارادہ طالبان کی قید سے امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز کی رہائی کے نتیجے میں کیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے افغان طالبان نے اپنے تین رہنماؤں کی رہائی کے بدلے مغوی آسٹریلوی اور امریکی شہری رہا کردیے تھے، غیرملکی شہریوں کو اغوا کرکے افغان صوبے زابل میں رکھا گیا تھا، امریکی میڈیا نے بھی رہائی کی تصدیق کی تھی۔

Comments

- Advertisement -