تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

تاریخی امن معاہدہ ، ترجمان طالبان کا بڑا بیان سامنے آگیا

دوحا : طالبان کےترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے اس دن کا بہت انتظار کیا ، تمام افغانوں کو مبارکباد دینا چاہتاہوں،امن عمل میں پاکستان کے کردارکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کےترجمان سہیل شاہین نے امن معاہدے کے حوالے سے کہا کہ تمام افغانوں کے لیے آج بڑادن ہے، اس دن کا بہت انتظار کیا۔تمام افغانوں کو مبارکباد دینا چاہتاہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ایک نئےدور کا آغاز ہوگا جس سے ملک میں امن آئےگا، آج کے دن کےبعد افغانستان سے غیرملکی قبضے کا خاتمہ ہوجائےگا، امن عمل میں پاکستان کے کردارکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

خیال رہے امریکااورافغان طالبان کےدرمیان معاہدےپردستخط آج قطرمیں ہوں گے ، افغان امن معاہدہ پر دستخط کی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں : امریکہ اور طالبان کےد رمیان امن معاہدے پر دستخط آج ہوں گے

طالبان کی جانب سے امن کونسل کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر دستخط کریں گے جبکہ دستخط کےموقع پرامریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو موجودہوں گے۔

معاہدے کی تقریب میں 50 ممالک کے وزیرخارجہ شرکت کریں گے ، پاکستان سےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نمائندگی کررہےہیں۔

امریکا، طالبان امن معاہدے کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیاجائےگا اور تقریب کےبعدمعاہدےکی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق معاہدے کے تحت امریکا،طالبان کےقیدی رہا کرے گا اور ان کے پاس جو مقامی قیدی ہیں انھیں رہا کیا جائے گا، اسی طرح افغانستان میں جنگ بندی کافیصلہ بھی کیا جائےگا اور امریکااپنی فوج کوافغانستان سے نکالنے کے بارے میں ٹائم ٹیبل سےآگاہ کرےگا۔

Comments

- Advertisement -