تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

طالبان کے دو دہشت گرد حملے، 30 فوجی اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان میں طالبان کے دو مختلف دہشت گرد حملوں میں 30 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے یہ حملے افغان صوبے بادغیس میں قائم حفاظتی چوکیوں پر کیے گئے جس کے نتیجے میں تیس فوجی اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ طالبان نے یہ حملے علی الصبح کیے کہ جب فوجی اہلکار معمول کے مطابق حفاظتی چوکیوں پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

گورنر صوبہ بادغیس عبد الغفور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے حملے میں تیس فوجی اپنی زندگی کی بازی ہارے ہیں جبکہ شدت پسند ایک فوجی چھاؤنی پر قابض ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔


افغانستان: پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے، 9 سیکیورٹی اہلکار ہلاک


خیال رہے کہ مذکورہ حملے طالبان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر کی گئی سہ روزہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد کیے گئے ہیں جبکہ اس سے قبل گذشتہ روز بھی طالبان نے دو دہشت گرد حملے کیے تھے، افغان حکام نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تھا جسے طالبان نے مسترد کردیا تھا۔

واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے طالبان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تھا، اس موقع پر اشرف غنی نے کہا تھا کہ حکومت طالبان کے ساتھ طویل المدتی مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن طالبان نے جنگ بندی میں توسیع کو مسترد کردیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 17 جون کو افغانستان کے شہر جلال آباد میں گورنر ہاؤس کے قریب خودکش حملے میں سترہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -