بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

2025 میں طالبان کے بجٹ کا نصف حصہ نام نہاد سیکیورٹی پر خرچ، ورلڈ بینک کی رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کابل(28 نومبر 2025): افغانستان کی طالبان حکومت سیکیورٹی کے نام پر دہشت گردوں کی فنڈنگ کرنے لگی، ورلڈ بینک کی افغانستان کے مالی امور سے متعلق رپورٹ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں طالبان کے بجٹ کا نصف حصہ نام نہاد سیکورٹی پر خرچ ہوا، یہ رقم دہشت گردوں کی پشت پناہی اور مالی معاونت میں استعمال ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پہلے سات ماہ میں 75.6 ارب سیکیورٹی پر خرچ ہوئے۔ افغانستان میں مجموعی حکومتی اخراجات 24.3 ارب رہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی درآمدات مالی پہلے سات ماہ میں اکیس فیصد بڑھ کر سات اعشاریہ چھ ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں