تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

طالبان نے پولیس فورس کی نئی وردی متعارف کروادی

طالبان نے پولیس فورس کے لیے نیا یونیفارم متعارف کروادیا جس میں اہلکاروں کو گہرے سبز لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکام نے اپنی تشکیل نو افغان پولیس فورس کے لیے نئی یونیفارم متعارف کروایا ہے۔

گزشتہ سال 20 سالہ جنگ اور غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد، طالبان کی فوجی پیش قدمی کے سامنے مغربی حمایت یافتہ حکومت اور اس کے سیکیورٹی ادارے منہدم ہوگئے۔

وزارت داخلہ نے جس کی قیادت طالبان حکام کر رہے تھے انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پولیس فورس کے لیے ایک نئی وردی تیار کی گئی ہے۔

بریفنگ میں کچھ افسران کی جانب سے پہنے جانے والی نئی وردیوں پر نظر آنے والی اہم تبدیلیاں رنگ کے لحاظ سے تھیں جو اب سرمئی نیلے کی بجائے گہرا سبز ہو گیا ہے اور افغانستان کے سہ رنگی ریپبلکن پرچم کی جگہ طالبان کی امارت اسلامیہ کے جھنڈے کو تبدیل کرنا تھا۔

طالبان روایتی جمہوریہ پرچم کو تسلیم نہیں کرتے جسے مغربی حمایت یافتہ حکومتیں استعمال کرتی ہیں جو 2001 میں غیر ملکی افواج کے طالبان حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد اقتدار میں آئی تھیں۔

طالبان نے 1996 سے 2001 تک حکومت کرتے وقت اسلامی امارت کا جھنڈا بھی استعمال کیا تھا جو سفید سیاہ عربی حروف کے ساتھ اسلام کے بنیادی اصول کو ظاہر کرتا ہے۔

قائم مقام نائب وزیر داخلہ مولوی نور جلال جلالی نے کہا کہ نئی وردیوں والی پولیس فورس کو اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اولین ترجیح دی گئی ہے لیکن انہوں نے اس کے حجم کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنفی تکور نے کہا کہ 20,000 یونیفارم ایک مقامی کمپنی سے کنٹریکٹ کے تحت تیار کی گئی ہیں اور آنے والے ہفتوں میں مزید 100,000 یونیفارم تیار کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -