تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

امریکیوں کے لیے افغانستان کو ’قبرستان‘ بنا دیں گے

کابل: افغان طالبان نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگروہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا نہیں کرتا تو افغانستان کو امریکیوں کا’قبرستان‘ بنا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی افغانستان سے متعلق نئی پالیسی پر افغان طالبان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے اپنے فوجیوں کو افغانستان سے واپس نہ بلایا تو افغانستان کو امریکیوں کا قبرستان بنا دیں گے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکہ کو افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلا کے بارے میں حکمت عملی تیار کرنی چاہیے ناکہ جنگ کو جاری رکھنے کی۔

طالبان ترجمان نے کہا کہ جب تک ہماری سرزمین پر ایک امریکی فوجی بھی موجود ہے اور انہوں نے جنگ جاری رکھی تو ان کے خلاف ہمار جہاد جاری رہے گا۔

طالبان ترجمان نےکہا کہ وہ کئی نسلوں سے یہ جنگ لڑرہے ہیں اور وہ خوفزدہ نہیں بلکہ وہ اپنے خون کے آخری قطرے تک جنگ جاری رکھیں گے۔


افغانستان سےا پنی فوجیں واپس نہیں بلائیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج نئی افغان پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے نیٹو سے فوج بڑھانے اور اتحادیوں سے فنڈز بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا، مدد ضرور کریں گے لیکن افغانستان کا بوجھ مستقل نہیں اٹھا سکتے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا پہلے ان کا ارادہ تھا کہ وہ افغانستان سے فوجیں جلد واپس بلا لیں گے ہم یہ غلطی افغانستان میں نہیں دہرائیں گے اور فتح تک ملک میں موجود رہیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -