تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

طالبان کی بھارت کو تنبیہہ

کابل: طالبان نے بھارت کو تنبیہہ کر دی ہے، افغان دارالحکومت میں پریس کانفرنس کے دوران طالبان رہنما نے کہا کہ بھارت افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طالبان رہنما شہاب الدین دلاور نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ نئی دہلی افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔

شہاب الدین دلاور کا کہنا تھا کہ بھارت جان لے گا کہ طالبان حکومتی امور آسانی سے چلا سکتے ہیں۔

طالبان رہنما نے 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، شہاب الدین دلاور نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست اور پڑوسی ملک ہے، افغان مہاجرین کی بہبود کے لیے پاکستان کی خدمات پر ہم شکرگزار ہیں۔

کابل ایئر پورٹ دھماکوں نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، امریکی صدر اسرائیلی وزیر اعظم کی ملاقات ملتوی

انھوں نے کہا کہ طالبان تمام ممالک سے باہمی احترام کی بنیاد پر پُر امن تعلقات کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ آج ایک بیان میں ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا تھا کہ افغانستان سے پاکستان میں گڑ بڑ کی کوشش ہوئی تو اسے روکا جائے گا، پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا، کابل فتح کرنے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کو اپنا رویہ مثبت کرنا چاہیے، بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا ہوگا، افغانستان کے عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Comments

- Advertisement -