تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات شروع، حکومت معاہدے کیلیے پُرامید

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مذاکرات دوحہ میں شروع ہو گئے۔ پروگرام کے ساتویں جائزہ مشن کا آغاز وزیرخزانہ کی مشن چیف سے ملاقات سے ہوا۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےآئی ایم ایف کےمشن چیف سےمیٹنگ کی۔

وزیرخزانہ اور وزیر مملکت اگلے ہفتے کے اوائل میں ٹیم کے ساتھ شامل ہوں گے حکومتی ٹیم پروگرام کی کامیابی کیلئے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے پر دستخط کیلئے پُرامید ہے۔

وزیرخزانہ نے پروگرام کےتحت تجویز اصلاحات، دیگراقدامات کےعزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایم ایف مشن چیف نے معیشت کو چیلنجز پر آئی ایم ایف کےجائزےکا تبادلہ کرتے ہوئے مشن چیف کامعیشت کیلئےفوری اورطویل مدتی اقدامات پرزور دیا۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت موجودہ معاشی مشکلات کوسمجھتی ہے متوسط اورکم آمدنی گروپوں پرافراط زرکےاثرات کم کرنا ہوں گے افراط زرکےاثرات کم کرنے کیساتھ سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال متاثر کرنے والے عوامل قابو سے باہر ہیں سپلائی شاکس،کموڈٹی سپرسائیکل اور روس یوکرین تنازع مسائل ہیں ایسےعوامل کی وجہ سے اجناس کی قیمتیں مزیدبڑھ گئی ہیں یہ عوامل کرنٹ اکاؤنٹ کیساتھ زرمبادلہ خائرپردباؤ ڈال رہےتھے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کمزور طبقوں کیساتھ معیشت پر بوجھ کو کم کرنے اقدامات کرے گی مسائل حل کر کے مالیاتی خسارے کو ختم اور پائیدار ترقی کیلئےپرعزم ہیں۔

وزیرخزانہ نےعالمی معیشت کیلئےمشکل وقت میں آئی ایم ایف کی حمایت پرشکریہ اداکیا۔ دونوں فریقوں نے جائزے کو کامیابی سےمکمل کرنےمیں گہری دلچسپی ظاہرکی۔

Comments