تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

طویل القامت شخص پر قسمت مہربان، ویڈیو دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت

لمبے قد کے حامل مسافر کو ہوائی جہاز میں اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ طیارے میں داخل ہوا لیکن اس کے ساتھ ہی اسے ایک ایسی خبر سننے کو ملی جس سے اس کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

یہ واقعہ ایک دراز قد مسافر جو شمالی کیرولائنا سے جارجیا کا سفر کر رہا تھا کے ساتھ پیش آیا کیونکہ وہ اتنا لمبا تھا کہ وہ اکانومی سیٹ پر نہیں بیٹھ سکتا تھا۔

سات فٹ ایک انچ کی قامت کا حامل بیو براؤن نے جہاز میں ایک سیٹ بک کرائی تھی تاکہ اس کے پاس ٹانگیں پھیلانے کے لیے مزید گنجائش ہو لیکن جب وہ جہاز میں سوار ہوا تو یہ جان کر حیران رہ گیا کہ وہ اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھ سکتا۔

جب اس نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو بلایا تو اسے کہا گیا کہ وہ دوسرے جہاز میں چلے جائیں تاکہ وہ آرام سے سفر کر سکے، بعد ازاں ایئرپورٹ کے عملے نے بتایا کہ آپ کی فلائٹ تبدیل کی جائے گی اور وہ اسے اکانومی کلاس میں سیٹ دیں گے۔

ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں براؤن نے وضاحت کی کہ میرے لیے سفر کرنا ہمیشہ ایک بہت بڑی جدوجہد ہوتی ہے اور سفر کرنا بہت زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے، اس موقع پر میرے گھٹنے میرے سامنے والی نشست سے ٹکرا رہے تھے اور میں بیٹھنے یا اٹھنے سے قاصر تھا۔

جہاز کی اکانومی کلاس کا سفر صرف 40 منٹ کا تھا لیکن یہ 40 منٹ کے مقابلے میں بہت آرام دہ اور پرسکون تھا جو اس سابقہ  نشست پر اذیت کا باعث بنتا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیو براؤن جو ایک سینماٹوگرافر کے طور پر کام کرتا ہے، نے مزید کہا کہ جب میں گزشتہ سال لاس اینجلس گیا تو وہ مجھے اپ گریڈ نہیں کرسکے اور پورے سفر مین مجھے اذیت میں رہنا پڑا تھا۔

Comments

- Advertisement -