بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

چیئرمین نیب نے فیصلہ کرنا ہے انہیں عزت رکھنی ہے یا عہدہ‘ طلال چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ احتساب کے نام پرہمیشہ جمہوریت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا، ہمیشہ اپنی مرضی کے لیڈرلانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے نام پرق لیگ بنی،اب پی ٹی آئی بنانے کی کوشش جاری ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے فیصلہ کرنا ہے انہیں عزت رکھنی ہے یا عہدہ؟، چیئرمین نیب نے بہت بڑی غلطی ہی نہیں بلکہ بلنڈرکیا ہے۔

- Advertisement -

وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ ساکھ نہ رہے تو پھر احتساب نہیں ہوسکتا، جس ادارے کے سربراہ کی ساکھ نہ رہے وہ کیا احتساب کرے گا؟، اگر غلطی ہے تو فوراًمعافی آجانی چاہیے تھی۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اربوں ڈالربھارت بھیجنے کا الزام غداری کا الزام ہے، معاملہ صرف میاں نواز شریف کا نہیں پاکستان کا ہے۔


چیئرمین نیب 24 گھنٹے میں ثبوت لائیں ورنہ مستعفی ہوں: نواز شریف

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے میری کردار کشی سمیت قومی مفاد کو بھی نقصان پہنچایا۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب 24 گھنٹے میں ثبوت لائیں ورنہ معافی مانگیں یا مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں۔ میں کسی ادارے کا لقمہ بننے کے لیے تیار نہیں ہوں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں