تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ملیے دنیا کی سب سے لمبی ماڈل گرل سے

خواتین کا قد عموماً مردوں سے کم ہوتا ہے لیکن روسی نژاد’ایکا ٹیرینا لیزینا‘ کے سامنے اچھے اچھے قد والے مرد بھی خود کو بونا تصور کرنے لگتے ہیں، ان کا قد انہیں دنیا بھرمیں ممتاز کرتا ہے۔

روس کے علاقے کراسنا ڈور سے تعلق رکھنے والی ایکا ٹیرینا کا قد پورے چھ فٹ اور نو انچ ہے اور ان کا یہ دراز قد انہیں دنیا کی سب سے لمبی ماڈل گرل کا اعزازدلا چکا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Сегодня очень знаменательный день в истории моего родного города, потому что именно сегодня в Пензе открылся первый Музей спорта! И не смотря на то, что свою профессиональную карьеру я завершила 3 года назад, я смогла записать свое имя в историю мирового спорта, и очень этим горжусь! Следующей целью нужно будет записать свое имя в историю мировой моды! Вы со мной?))) Today is a very special day, because today was open first Museum of sport at my hometown! I am very proud of that. And even I am not playing basketball for almost 4 years, I was able to add my name in to a world history of sport!! Next step is to add my name in to a WORLD History of FASHION! Are you with me?? Спасибо за поддержку @alexander.peresvet 😉😄 #history #historyofsport #basketballhistory #tallmodel #supermodel #newrules #tall #guinnessworldrecordholders #penza #proud #girl #heightcomparison #heightdifference #tallgirl #tallisbetter #longlegs #longestlegs

A post shared by Ekaterina Lisina (@ekaterina_lisina15) on

ایکا ٹیرینا 15 اکتوبر 1987 کو روس میں پیدا ہوئیں، انہوں نے جوانی میں باسکٹ بال میں اپنا کیرئر بنایا اور دس سال تک وہ روس کی خواتین باسکٹ بال ٹیم کا حصہ رہی تھیں۔ روسی ٹیم کا حصہ رہتے ہوئے انہوں نے یورپین چیمپئن شپ، ورلڈ چیمپئن شپ اور سنہ 2008 میں ہونے والے بیجنگ اولمپکس میں بھی حصہ لیا۔

سنہ 2014 میں انہوں نے باسکٹ بال کو خیر آباد کہا اور ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دو عالمی ریکارڈز ان کے نام ہیں۔ ایک تو وہ دنیا کی سب طویل قامت پیشہ ور ماڈل گرل ہیں۔ دوسرا ، دنیا کی سب سے لمبی ٹانگوں والی خاتون کا اعزاز بھی انہی کے پاس ہے۔ بات بس یہی ختم نہیں ہوتی بلکہ روس میں انہیں سب سے بڑے پاؤں والی روسی عورت کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Sometimes you have to fight with difficulties so at the end come to a clean water…..

A post shared by Ekaterina Lisina (@ekaterina_lisina15) on

ٹیرینا نے جب ہندوستان کا دورہ کیا تو اپنا آبائی مذہب ترک کرکے ہندو مت قبول کرلیا اور لکشمی دیوی کے پیروکاروں میں شامل ہوگئیں تھیں۔

ایکا ٹیرینا فی الحال دنیا کی سب سے لمبی ماڈل گرل ہیں لیکن وہ دنیا کی سب لمبی عورت نہیں ہیں ۔ یہ اعزاز چین سے تعلق رکھنے والی یاؤ ڈیفین کے پاس ہے جن کا قد سات فٹ اور سات انچ ہے۔

Comments

- Advertisement -