The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد16 ہزار 660 تک جا پہنچی

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد16 ہزار 660 تک جا پہنچی جبکہ تاحال 164ہیلتھ ورکرزکورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کوروناسےمتاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد16660تک پہنچ گئی، متاثرہ میں 9 ہزار 960 ڈاکٹرز،2 ہزار 374 نرسز اور 4326 ہیلتھ اسٹاف شامل ہیں۔

ملک میں تاحال 164ہیلتھ ورکرزکورونا سے جاں بحق ہوچکےہیں اور 298 ہیلتھ ورکرز گھر ، 15 اسپتالوں میں زیرعلاج ہے جبکہ ملک میں 16183 ہیلتھ ورکرزکورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ اور جاں بحق بیشترہیلتھ ورکرزکاتعلق سندھ سےہے، سندھ میں 5863ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 57جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے  مطابق پنجاب میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 3477 ، کے پی میں 3962 ، اسلام آباد میں 1522 ، بلوچستان میں 842 ، گلگت بلتستان246   اور آزادکشمیرمیں 748 ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اب تک 57 ہیلتھ ورکرز جاں بحق ہوئے جبکہ کے پی میں 13 ، گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان میں 9 اور آزادکشمیرمیں بھی 9 ہیلتھ ورکرز جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں