ممبئی (31 اکتوبر 2025): معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے رشتے میں جھوٹ کو اپنے لیے ’سرخ لکیر‘ کے طور پر قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اسے بالکل برداشت نہیں کر سکتیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیہ نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں لائف پارٹنر (شریکِ حیات) میں موجود ضروری خصوصیات کے بارے میں کھل کر بات کی جن میں سے ایک خصوصیت جھوٹ نہ بولنا بھی ہے۔
تمنا بھاٹیہ کہتی ہیں کہ میں رشتے میں جھوٹ بالکل بھی برداشت نہیں کر سکتی، رشتے میں اگر کچھ غلط ہوگیا ہو یا کوئی اور مسئلہ ہو تو مجھے جاننے میں کوئی حرج نہیں میں تو مسئلہ حل کرنے کیلیے تیار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اچھی لائف پارٹنر بننے کی کوشش کر رہی ہوں، تمنا بھاٹیہ
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ آپ قتل کر دو میں چھپانے میں مدد کر دوں گی لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں جھوٹ بولنے والوں کو ہینڈل کرنے میں اچھی نہیں ہوں اور یہ مجھے بہت غصہ دلاتا ہے جب لوگ میرے منہ پر جھوٹ بولتے ہیں۔
بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگ جھوٹ بول کر سمجھتے ہیں میں بے وقوف ہوں جو ان پر یقین کر لوں گی، اصل مسئلہ یہ ہے کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ سامنے والا احمق ہے، بات جھوٹ کی نہیں بلکہ یہ سوچنا کہ میں اس گندگی پر یقین کر لوں گی۔
تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کی دوستی اُس وقت منظر عام پر آئی جب 2023 میں انہیں پہلی بار ایک پارٹی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ جوڑے نے ویب سیریز ’لسٹ سٹوریز 2‘ کی پروموشن کے دوران دوستی کی تصدیق کی تھی لیکن ایک سال میں ہی علیحدگی اختیار کر لی۔
اس سے قبل تمنا بھاٹیہ نے انٹرویو میں کہا تھا کہ میں ایک اچھی لائف پارٹنز بننے کی کوشش کر رہی ہوں، ایسی لائف پارٹنر بننا چاہتی ہوں کہ سامنے والا محسوس کرے اس نے پچھلے جنم میں کوئی اچھا کام کیا ہے اس لیے میں اس کی زندگی میں آئی، جو بھی خوش قسمت شخص ہوگا میں اس کیلیے کام کر رہی ہوں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


