جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

تمنا بھاٹیہ سے علیحدگی؛ وجے ورما کی ویلنٹائن ڈے پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (14 فروری 2026): نامور ساؤتھ انڈین اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے علیحدگی کے بعد اداکار وجے ورما کی ویلنٹائن پوسٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

وجے ورما نے آج ویلنٹائن ڈے کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس نے فوری طور پر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ تصویر میں انہیں ایک خاتون کا ہاتھ تھامے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے ساتھ انہوں نے ایک ایسا کیپشن لکھا جس نے افواہوں کو مزید ہوا دی۔

اداکار نے لکھا کہ ’میرے ہمیشہ کے ساتھی کو ویلنٹائن ڈے مبارک‘۔ صورتحال اُس وقت مزید دلچسپ ہوگئی جب انہوں نے پوسٹ میں خوشی آہوجا نامی خاتون کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ٹیگ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مجھ سے جھوٹ بالکل برداشت نہیں ہوتا: تمنا بھاٹیہ

سوشل میڈیا پر اس کا فوری ردعمل سامنے آیا اور یہ تاثر عام ہوگیا کہ اداکار نے خاموشی سے اپنا پرانا رشتہ ختم کر کے اب اپنی نئی محبت کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیگ کیے گئے اکاؤنٹ کی چھان بین سے ثابت ہوا کہ یہ کوئی حقیقی ذاتی اکاؤنٹ نہیں بلکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ اکاؤنٹ محض ایک مذاق یا شرارت کیلیے بنایا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں